Imran Khan Apna Wada Pura Karo.



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے نامور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ چینی 

قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو لاپتہ افراد کی 

فہرست میں شامل ہو، افسوس اس وقت ہوا جب کچھ لوگوں نے جھوٹ بول کر اپنا 

ہی تمسخر اُڑایا۔تفصیلات کے مطابق سماجی راببطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے 

ایک پیغام میں سینئر صحافی و تججزیہ نگار حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’ کراچی میں چینی 

قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے کسی ایک کا نام بھی 

لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں تھا افسوس کے کچھ لوگوں نے جھوٹ بول 

کر اپنا ہی مذاق اڑایا عمران خان نے بی این پی کے ساتھ تحریری وعدہ کیا تھا کہ وہ 


لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کریں گے ،وعدہ پورا کرو‘‘۔سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر 

نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی قونصل خانے میں حملہ کرنے والا کوئی بھی شخص 

لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں تھا ،اس سے قبل میڈ یا کے بعض حلقوں کی 

جانب سے کہا گیا تھا کہ حملہ آوروں میں لاپتہ افراد بھی شامل ہیں۔
Imran Khan Apna Wada Pura Karo. Imran Khan Apna Wada Pura Karo. Reviewed by Raaztv on November 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.