id card number information pakistan.



اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری ہونے والے 

کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز میں ہماری شناخت کے حوالے سے بہت کچھ درج ہے تاہم ان کے بارے میں کم 

لوگ ہی جانتے ہیں۔ میڈیا میں چھپنے والی دلچسپ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی ایس) میں 13 ہندسوں پر مشتمل نمبرز ہر شہری کو الگ الگ جاری کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے پہلے 5 

ہندسے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کسی بھی پاکستانی شہری کی مکمل تفصیلات درج ہوتی 

ہیں۔ ان 5 ہندسوں میں سے سب سے پہلا ہندسہ کارڈ ہولڈر کے صوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 

اگر شناختی کارڈ نمبر 1 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہری صوبہ خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے۔ اسی 

طرح 2 قبائلی علاقوں (فاٹا)، 3 پنجاب، 4 سندھ، 5 بلوچستان، 6 اسلام آباد اور 7 کا مطلب ہے کہ کارڈ ہولڈر 

کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ ان پانچ ہندسوں میں سے دوسرا عدد ڈویژن، تیسرا ڈسٹرکٹ، چوتھا تحصیل اور 

پانچواں یونین کونسل کو ظاہر کرتا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذرائع کے مطابق 

شناختی کارڈ نمبرز کے درمیانی حصے میں شامل 7 ہندوسوں کا کوئی خاص مطلب نہیں ہوتا تاہم آخری نمبر کارڈ 

ہولڈر کی جنس کو ظاہر کرتا ہے۔ مرد شہریوں کو طاق اعداد جیسے 1، 3، 5، 7 اور 9 جبکہ خواتین شہریوں کو 

جفت اعداد جاری کیے جاتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے ہیجڑوں کیلئے ان کی خواہش کے مطابق طاق یا جفت نمبرز 

ایشو کیے جاتے ہیں۔
id card number information pakistan. id card number information pakistan. Reviewed by Raaztv on November 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.