Punjab government decided to make 4 new Tehsil.



لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے 4 نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ، نان ڈویلپمنٹ بجٹ، ملازمین کی تنخواہ اور الاؤنسزکا ڈیٹا بھی 

طلب کرلیا گیا، ضلع بہاولنگر میں دھرانوالہ، مظفرگڑھ میں چوک سرور شہید اور 

بورے والا میں گگو منڈی کو تحصیل بنایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب 

حکومت نے 4نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بورڈ آف ریونیو نے 

تمام انتظامی سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلیں۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، نان 

ڈویلپمنٹ بجٹ، ملازمین کی تنخواہ اور الاؤنسزکا ڈیٹا بھی طلب کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے 

کہ ضلع بہاولنگر میں دھرانوالہ ، مظفرگڑھ میں چوک سرور شہید اور بورے والا 

میں گگو منڈی کو تحصیل بنایا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان 

بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے 6کمپیوٹرائزڈ اضلاع میںجائیداوں پر 

عائد پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کیلئے مسودہ قانون کی منظوری دی گئی، پنجاب میں 

آٹومیٹڈ رجسٹریشن کارڈمتعارف کرانے کیلئے پراونشنل موٹروہی کلزآرڈیننس 1965کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969میں ترمیم کے مسودے کی منظوری 

دی گئی جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس برائے سروسز انفورسمنٹ رولز2014اورپنجاب 

ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم رولز 2015ء میں ترمیم کے مسودے کی منظوری 

دی گئی، اجلاس میں حج اورعمرہ کی ادائیگی کیلئے چھٹی اورمالی معاونت کیلئے گرانٹ 

کے اختیارات تفویض کرنے اور انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا)ایکٹ1992 میں 

ترمیم(چشمہ رائٹ کینال لفٹ ایریگیشن کینال پراجیکٹ) کے مسودے کی منظوری 

دی گئی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹیشن، بذریعہ سڑک سامان کی نقل و حمل یاپائپ لائنز کے 

ذریعے سروسز کی فراہمی پرصوبائی سیلز ٹیکس کے نفاذ کے مسودہ قانون کی منظوری 

دی گئی، اجلاس میں نمل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بارے میں ایکٹ کے مسودے 

اورپنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو امیرالدین میڈیکل کالج، پوسٹ گرایجویٹ 

میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور سے الگ کرنے کیلئے مسودے کی منظوری دی گئی
Punjab government decided to make 4 new Tehsil. Punjab government decided to make 4 new Tehsil. Reviewed by Raaztv on November 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.