Imran Khan Kashmir Ka zikar karna na bolay.



نارووال (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے آج کرتار پور راہداری کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ان کا تقریب 

سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہر آنکھ اور چہرے پر خوشی دیکھ رہا ہوں۔عمران خان کرتاپور راہدری 

کی تقریب میں کشمیر کا ذکر کرنا نہ بھولے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک مسئلہ 

ہے اور وہ ہے مسئلہ کشمیر۔دنیا کا پر مسئلہ وہ سکتا ہے تو مسئلہ کشمیر کیوں نہیں حل ہو سکتا؟۔ دنیا چاند پر پہنچ 

گئی ہے کون سا ایسا مسئلہ ہے جو ہم حل نہیں کر سکتے لیکن اس کے لیے ایک ارادہ اور خواب چاہئیے۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح سدھو کو پاکستان میں پیار ملا اسی طرح مجھے بھی بھارت میں پیار ملا 

تھا،پاکستان اور بھارت کی عوام آپس میں دوستی چاہتی ہے بس لیڈر شپ کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔وزیراعظم 

عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو پر بھارت میں تنقید کی گئی۔سمجھ نہیں آتا کہ امن کی بار کرنے 

والے پر کیوں تنقید کی جا رہی ہے۔پاکستان میں مجھے سدھو کی مقبولیت دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہ یہاں سے 

الیکشن لڑیں گے تو جیت جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے معاملے 

میں دونوں طرف سے غلطیاں ہوئیں جب تک ہم ماضی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے ہم آگے نہیں بڑھیں 

گے،ماضی ہمیں سبق سکھاتا ہے۔اگر فرانس اور جرمنی ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں تو ہم ساتھ 

کیوں نہیں چل سکتے ؟۔مجھے پہلے بھارت میں کہا جاتا تھا کہ پاکستان کی فوج پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں 

ہونے دے گی لیکن میں آج آپ لوگوں کو بتا دوں کہ پاکستانی حکومت اور فوج اور ہمارے تمام ادارے ایک 

پیج پر ہیں۔وزیراعمظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بھارت سے دوستی کرنا چاہتا ہوں۔ہمارے ممالک میں 

غربت تب ہی ختم ہو گی جب بارڈر کھلیں گے اور تجارت ہوگی۔
Imran Khan Kashmir Ka zikar karna na bolay. Imran Khan Kashmir Ka zikar karna na bolay. Reviewed by Raaztv on November 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.