Imran Khan Nay Jo Kaha Wo Kar Dekhaya.




ترجمان وزیراعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم 

ہاوٴس کے سالانہ اخراجات میں 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی کی جائے گی۔افتخار 

درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئندہ سیشن سے ایوان میں ارکان کے سوالات کے 

جوابات دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے 

ہوئے ترجمان وزیراعظم افتخار درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی 

سرکاری رہائشگاہ کی تزئین و آرائش پر 2 لاکھ 32 ہزار روپے اپنی جیب سے ادا کر 

دیے ہیں۔اس کے علاوہ بنی گالہ میں ذاتی رہائشگاہ کی سیکیورٹی پر آنے والے 

اخراجات بھی وزیراعظم نے اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔ سرکاری خزانے سے ایک 

روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔افتخار درانی نے بتایا کہ وزیراعظم نے اکتوبر میں سرکاری 

رہائشگاہ میں مہمانوں کی ریفرشمنٹ کا 66 ہزار اور نومبر میں 29ہزار روپے کا بل 

خود ادا کیا۔وزیراعظم ہاوٴس کے 524 ملازمین میں سے 200 ملازمین کو دیگر 

محکموں میں بھیج دیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید 125 ملازمین کا وزیراعظم 

ہاوٴس سے تبادلہ کر دیا جائے گا۔ترجمان وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعظم ہاوٴس کے 

پٹرول پر 40 لاکھ روپے اور ملازمین کے یونیفارم پر 37 لاکھ روپے کی بچت ہو 

گی۔ 

ایک سوال پر افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اس کا احتساب روک 

دیا جائے، اس لئے وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ماحول خراب کر رہی ہے۔انہوں 

نے بتایا کہ قومی اسمبلی قواعد میں ترمیم کے بعد وزیراعظم آئندہ سیشن سے ایوان 

میں ارکان کے سوالات کے جوابات دینے کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔
Imran Khan Nay Jo Kaha Wo Kar Dekhaya. Imran Khan Nay Jo Kaha Wo Kar Dekhaya. Reviewed by Raaztv on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.