In Japan, 60,000 foreign workers will be given jobs in different fields




ٹوکیو ۔ (نیوزڈیسک) جاپان میں محنت کشوں کی کمی پوری کرنے کے لیے مالی سال 2023 تک تقریباً 3 لاکھ 45 ہزار غیر ملکی کارکنوں کو لینے کی توقع کی جارہی ہے۔ 

جاپان کی حکومت کی جانب سے مذکورہ اعداد و شمار حزبِ اختلاف کے اس سوال 

کے بعد پارلیمان میں پیش کیے گئے کہ اگر ترمیم شدہ امیگریشن کنٹرول ایکٹ 

آئندہ سال اپریل سے نافذ العمل ہو جائے تو کتنے نئے غیر ملکی کارکنوں کی توقع کی 

جا سکتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاپان کو تقریباً 5 لاکھ 86 ہزار مزید کارکنوں کی 

ضرورت ہے۔ اپریل 2019ء سے شروع ہونے والے مال سال میں کوئی 33 ہزار 

سے 48 ہزار غیر ملکیوں کا ملازمت کی غرض سے جاپان آئیں گے۔ واضح رہے کہ 

جاپان آنے والوں میں سے 7 ہزار 300 کھیتی باڑی، 7 ہزار عمارات کی صفائی اور 6 

ہزار 800 اشیائے خورد و نوش کی پیداوار کے شعبے میں خدمات انجام دیں گے۔ 

توقع ہے کہ محنت کشوں کی قلت، اپریل 2023 سے شروع ہونے والے مالی سال 

میں 14 لاکھ 50 ہزار تک جا پہنچے گی۔اس عرصے میں 2 لاکھ 63 ہزار سے 3 لاکھ 45 ہزار کے لگ بھگ غیر ملکی کارکنوں کی جاپان آمد متوقع ہے، جن میں سے 60 ہزار دیکھ بھال، 53 ہزار ریستورانوں اور 40 ہزار تعمیراتی شعبے میں کام کریں گے۔
In Japan, 60,000 foreign workers will be given jobs in different fields In Japan, 60,000 foreign workers will be given jobs in different fields Reviewed by Raaztv on November 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.