Mzahreen Nay hakumat Kay Saminay Mutalbat Rakh Diye.


 ملک بھر میں آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔فی 


الحال حکومت اور درھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات ناکام رہے ہیں۔تاہم حکومتی ٹیم اور دھرنا قائدین کے 

درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ دھرنا قائدین نے حکومتی ٹیم کے لیے اہم مطالبات رکھ دئیے ہیں۔میڈیا 

رپورٹس کے مطابق حکومتی ٹیم کا وفد وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری کی قیادت میں موجود ہے۔وزیر اوقاف 

سعید الحسن شاہ،وزیر قانون بشارت راجہ بھی حکومتی ٹیم کے ساتھ شامل ہیں۔حکومتی ٹیم اور دھرنا قائدین کے 

درمیان مذاکرات جاری ہیں۔دھرنا قائدین نے حکومتی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ آسیہ بی بی کا نام فو الفور ای 

سی ایل میں ڈالا جائے۔سپریم کورٹ کا فل بنچ نظر ثانی پٹیشن کی سماعت کرے۔تحریک لبیک کے خلاف بنائے 

گئے تمام مقدمات ختم کیے جائیں۔ملک بھر سے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔جب کہ دوسری جانب وفاقی 

وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے،ریاست 

کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، مظاہرین کیخلاف آپریشن کی خبریں غلط ہیں، حکومت تشدد کی راہ 

نہیں اپنانا چاہتی ،ْوزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ با خبرر کھا جا رہا ہے ،ْ چین کے اہم دورے کو سبوتاژ 

کر نے کی کوشش ناکام ہوگی ۔ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک بھر میں حالات کنٹرول میں 

ہیں،مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا 

کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری دوسرے روز بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔اس 

سے قبل ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے چار شہروں اسلام آباد لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 

موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رکھنے سے آگاہ کیا ۔
Mzahreen Nay hakumat Kay Saminay Mutalbat Rakh Diye. Mzahreen Nay hakumat Kay Saminay Mutalbat Rakh Diye. Reviewed by Raaztv on November 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.