Sarkari mulazmeen kay liye khush khabri.



 
وزیراعظم پیکج کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت مختلف اداروں میں 2013ء سے 

2015ء تک کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ وزیراعظم پیکج کے 

تحت 2013ء سے 2015ء تک دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثا 

بھی یہ مراعات حاصل کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے، سول ایوی 

ایشن اور وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی 

ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 

گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے مطالبات پورے ہونے تک 126دن کا دھرنا 

دینے کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کو 

مستقل کیا جائے ۔ملازمین نے یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی نجکاری کے خلاف احتجاج 

کیا اور ڈی چوک پر دھرنا دیا۔ دھرنے میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی تھی۔ 

ملازمین نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں 

نعرے درج تھے۔ حکومتی وفد ، جس میں نعیم الحق اور فرخ حبیب و دیگر شامل 

تھے ، نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم 

الحق نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا 

کہ مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کوگھر 

اورہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرتجارت کے بیرون ملک 

ہونے سے ابھی نوٹیفکیشن نہیں ہوسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکے تمام 

کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کریں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے کسی ملازم کو 


نہیں نکالا جائے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کوبند نہیں کریں گے بلکہ اسے بچائیں 

گے۔ تاہم اب حکومت نے محکمہ ریلوے، سول ایوی ایشن اور وزارت داخلہ کے 

ذیلی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 

ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مذکورہ محکموں کے ملازمین میں 

خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Sarkari mulazmeen kay liye khush khabri. Sarkari mulazmeen kay liye khush khabri. Reviewed by Raaztv on November 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.