wardi me dance karnay wala con nikla.



لاہور (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو ڈانس کرتے ہوئے 

دیکھا گیا۔یہاں تک کہ یہ بھی خبریں سامنے آئیں کہ مذکورہ پولیس انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے تاہم اس تمام 

واقعے کا اب ڈراپ سین ہو چکا ہے کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پولیس اہلکار نہیں بلکہ اسٹیج اداکار 

ہے،جن کا نام شہزاد عاصی ہے اس حوالے سے ان کا ایک وضاحتی بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا 

کہنا ہے کہ میرا نام شہزاد عاصی ہے اور میں ایک اسٹیج آرٹسٹ ہوں۔کل سے سوشل میڈیا پرو ائرل ہونے 

ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس ہوں جو کہ ایک ڈرامے کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی۔میرا پولیس 

سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ایک قابل احترام ادارہ ہے۔تاہم میں معذرت خواہ ہوں اگر اس سے لوگوں کی 

دل آزاری ہوئی۔میرا پولیس کے شعبے سے کوئی تعلق نہیں جب کہ دوسری جانب مذکورہ اسٹیج اداکار سے 

مشابہت رکھنے والے ایک اور پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جس نے فلمی ڈائیلاگز پر ڈبنگ کی تھی۔جب 

کہ دوسری ویڈیو میں ڈانس کرنے والا شخص پولیس کی پرانی وردی میں ملبوس ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب پولیس اہلکار کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔صوبہ پنجاب 

کے ضلع پاکپتن کے ایک پولیس انسپکٹر کے خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے 

بعد اعلی حکام نے نوٹس لے لیا اور انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کاآغاز کر دیا 

ہےضلع پاکتپن کے تھانہ کلیانہ میں بحثیت ایس ایچ او پنئجاب پولیس کے انسپکٹر ارشد کی دو ویڈیوز سوشل 


میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ پہلی ویڈیو میں تو وہ ہندی فلموں کے ولن بنے نظر آئے۔جو بالی وڈ اداکاری اجے 

دیوگن کے اسٹائل میں کہتے ہیں کہ’ دو وقت کی روٹی کماتا ہوں نماز پڑھتا ہوں اس سے زیادہ میری ضرورت 

نہیں اور مجھے خریدنے کی تمھاری اوقات نہیں ہے۔دوسری طرف ایک خاتون کے ساتھ بھارتی فلم کے ایک 

گانے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے۔جب یہ معاملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپڑن ماریہ محمود کے نوٹس میں 

آیا تو انہوں نے انسپکٹر ارشد کو نہ صرف معطل کیا بلکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

تاہم اب ویڈیو میں ڈانس کرنے والے شخص کا بھی موقف سامنے آ گیا ہے۔
wardi me dance karnay wala con nikla. wardi me dance karnay wala con nikla. Reviewed by Raaztv on November 27, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.