6 saal baad pakistan ki qaid se rehai pane wale..



نئی دہلی( نیو ز ڈیسک) حامد انصاری نامی بھارتی شہری 2012ءمیں غیرقانونی طور پر افغانستان کے راستے پاکستان 

میں داخل ہوا، جو مبینہ طور پر ایک پاکستانی لڑکی سے ملنے آیا تھا جس کے ساتھ فیس بک پر اس کی دوستی 

ہوئی تھی۔ تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اب وہ 6سال بعد رہا ہو کر بھارت واپس پہنچ گیا ہے اورواپس پہنچتے ہی 

اس نے بھارتی نوجوانوں کو ایک اہم ترین مشورہ دے دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق حامد انصاری نے بھارتی 

نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ کبھی بھی سوشل میڈیا پر ملنے والی کسی لڑکی کی محبت میں نہ پڑیں۔کسی دوسرے 

ملک میں غیرقانونی طریقے سے مت جائیں اوراپنے والدین سے کبھی کوئی بات نہ چھپائیں کیونکہ برے وقت 

میں صرف والدین ہی ہوتے ہیں جو آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی میں اپنے گھر 

پہنچنے کے بعد حامد انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک پاکستانی لڑکی سے فیس بک پر ملا اور جب اس کے والدین اس 

کی شادی کہیں اور کرنے لگے تو وہ شادی رکوانے پاکستان پہنچ گیا لیکن اس سے پہلے کہ لڑکی سے ملتا، اسے 


گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے کہا کہ ”میری کہانی سے دوسرے نوجوانوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔ “ رپورٹ 

کے مطابق حامد انصاری جب رہائی کے بعد ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا (Versova)میں واقع اپنے گھر 

پہنچے تو ان کے ہمسایوں نے ان کا استقبال کیا۔ محلے داروں نے پوری گلی سجا رکھی تھی اور گیٹ پر ’خوش 

آمدید حامد‘ لکھ رکھا تھا۔
6 saal baad pakistan ki qaid se rehai pane wale.. 6 saal baad pakistan ki qaid se rehai pane wale.. Reviewed by Raaztv on December 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.