Me Smuggling kay liye nahi kisi aur kam se pakistan ayi thi.



لاہور (نیوز ڈیسک ) منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ٹیریزا نے بھی پاکستان کے سیاستدانوں کی طرح 

یوٹرن لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹیریزا نے خود کو بہترین لیڈر بنانے کی ٹھان لی اور اس کے لیے 

یوٹرن کیسے لیتے ہیں اس کی تربیت بھی حاصل کر لی۔ پہلے ماڈل ٹیریزا نے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا جس 

کے بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامی تعلیمات پر ریسرچ کرنے کے لیے 

پاکستان آئی تھی۔جیل میں ایک سال گزارنے کے بعد غیر ملکی ماڈل کا یوٹرن لینا ان کا مقامی رنگ میں رنگنے 

کا ثبوت ہے جو پاکستانی لباس زیب تن کرتی ہیں اور کبھی شال اوڑھ لیتی ہیں اور تو اور انہوں نے پاکستان کی 

جیل میں ایک سال رہ کر پاکستانی سیاستدانوں کی طرح یوٹرن لینا بھی سیکھ لیا ہے اور اسی لیے منشیات اسمگلنگ 

کا اعتراف کرنے کے باوجود اپنے بیان سے مُکر گئی ہیں۔غیر ملکی ماڈل نے کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامک 

اسٹڈیز کے لیے پاکستان آئی تھی لیکن ائیر پورٹ پرکسٹم حکام نے مجھے آسان ہدف سمجھ کر گرفتار کر لیا اور 

منشیات اسمگلنگ کیس میں پھنسا دیا، ان کا کہنا تھا کہ میرے سامان سے بھی کچھ برآمد نہیں ہوا، میں بے گناہ 

ہوں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر غیر ملکی ماڈل کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی تو 

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے کہا کہ میں نے جیل میں پاکستانی کلچر اور 

قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں اور میں رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔

Me Smuggling kay liye nahi kisi aur kam se pakistan ayi thi. Me Smuggling kay liye nahi kisi aur kam se pakistan ayi thi. Reviewed by Raaztv on December 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.