After reading this prayer from Raheel Sharif's mosque in Saudi Arabia, the picture emerged.



اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب 

شروع کیا اور انہوں نے یہ آپریشن انتہائی کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچاتے ہوئے دہشتگردوں کا ملک بھر 

سے صفایا کر دیا جس کے بعد رد الفساد شروع کیا گیا جس میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز کا بھی خاتمہ کرنے کا 

کام کامیابی سے جاری ہے ۔اس جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور ملک کو امن 

کا گہوارہ بنانے میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی، اس میں جنرل راحیل شریف کا کردار نہایت اہم رہا ۔ تاہم اب وہ 


ریٹائرمنٹ کے بعداسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں اور سعودی عرب میں ہوتے ہیں جہاں سے ان کی اکثر 

تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں پاکستانی بے پناہ پسند کرتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر رحیل شریف کی یہ تصویر بہت 

زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سعودی عرب کی ایک مسجد میں موجود ہیں جہاں وہ نمازیوں سے خطاب 

کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ راحیل شریف کی سوشل میڈیا پر ٹرک پر بنائی گئی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں 

، پاکستان کی ٹرک آرٹ پوری دنیا میں اپنی شہرت رکھتی ہے اور ٹرک آرٹ پر بنائی جانے والی تصاویر دراصل 

ہیروز کی ہوتی ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے بھی ٹرک آرٹ میں جگہ بنائی 

تھی ۔اس کے علاوہ چند روز قبل سعودی عرب میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں راحیل شریف کو 

مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا اور اس کی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر 

رہی ہیں ۔
After reading this prayer from Raheel Sharif's mosque in Saudi Arabia, the picture emerged. After reading this prayer from Raheel Sharif's mosque in Saudi Arabia, the picture emerged. Reviewed by Raaztv on December 09, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.