Bharti Adakara Ki Barhina Video Socil media Par Dal Di.



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ سارہ خان کی بہن نے ان کی برہنہ ویڈیو سوشل 

میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ویڈیو میں سارہ خان کو باتھ ٹب 

میں نہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی بہن آئرہ خان بھی وہاں موجود ہیں جنہوں نے ویڈیو بنائی اور 

غلطی سے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے فوری بعد ہی ہٹا دی 

گئی مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پرویڈیو اور اس سے لی گئی تصاویر وائرل 

ہونے لگیں۔ اس تمام معاملے کے بعد سارہ خان بھی میدان میں آ گئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی بہن نے 

یہ ویڈیو مذاق میں بنائی جو نشے کی حالت میں تھی اور اس نے دانستہ طور پر یہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں 

کی۔سارہ خان نے کہا ”میں نہیں جانتی کہ کیا ہوا۔ سب کچھ غلط ہو گیا۔ یہ ویڈیو مذاق مذاق میں بنائی گئی اور 

اس نے بغیر کسی تاخیر کے ڈیلیٹ بھی کر دی لیکن اس سے پہلے ہی بہت غلط ہو گیا۔ اس نے تھوڑی سی پی 

رکھی تھی اورہم مزے کر رہے تھے، اور یہ سب کچھ ہو گیا۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ دنیا بہت تیز 


ہو گئی ہے ۔ بعض اوقات یہ ٹیکنالوجی بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ، تو ہمیں لازمی طور پر احتیاط کرنی 

چاہئے۔“سارہ اور آئرہ خان اس وقت سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں اور کچھ انٹرویوز بھی 

دے رہی ہیں۔ دونوں بہنیں سری لنکا کے گزرنے والے وقت سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے 

مداحوں کو آگاہ بھی کر ری ہیں۔
Bharti Adakara Ki Barhina Video Socil media Par Dal Di. Bharti Adakara Ki Barhina Video Socil media Par Dal Di. Reviewed by Raaztv on December 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.