Jali Tasweer Share Karne Walon Ki Ab Shamat Aye Gi.



اسلام آباد(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا نے 

کہا کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے میرے پاس ایک خبر ہے آج میں شئیر کر ہی دیتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے 

وزیراعظم آفس کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر ونگ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آفس نے 

ایف آئی اے کے سائبر ونگ سے رابطہ کر کے کہا کہ فیس بُک سمیت سوشل میڈیا سائٹس پر خاتون اول 

بشریٰ بی بی کی تصاویر گردش کر رہی ہیں، ان کی تصاویر بنائی جاتی ہیں، مذاق اُڑایا جاتا ہے،طرح طرح کی 

باتیں ہوتی ہیں، فوٹو شاپ کی مدد سے بھی ان کی تصاویر بنائی جاتی ہیں، لہٰذا آپ انسداد دہشتگردی کے تحت 

کیسز کر کے ان افراد کو پکڑیں جو سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کی فوٹو شاپ کی گئی تصاویر وائرل کرنے اور 

ان کا مذاق اُڑانے میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے صاف کہہ دیا کہ آپ اس حوالے سے 

کوئی قانون بنا دیں تو ہم کارروائی کر لیتے ہیں جس پر وزیراعظم آفس کا جواب آیا کہ نہیں آپ خود ہی کچھ 

ایسا کریں، اور خاتون اول کی تصاویر سوشل میڈیا پر فوٹو شاپ کرکے اپ لوڈ کرنے والے حضرات کے خلاف 

کوئی سخت قانون بنائیں اور اس جُرم کو سب سے بڑا جُرم قرار دے کر ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ ایف آئی اے کے سائبر ونگ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے زیر ٹالرینس 



کی پالیسی اپنائی جائے اور ایسے تمام افراد کو گرفتار کر لیا جائے تاکہ سوشل میڈیا پر خاتون اول بشریٰ بی بی کا 

مذاق اُڑانے اور ان کی فوٹو شاپ کی گئی تصاویر اپ لوڈ کر کے طرح طرح کے تبصرے کرنے کا سلسلہ بند ہو 

سکے۔ واضح رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو ان کے حجاب اور نقاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ 

تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Jali Tasweer Share Karne Walon Ki Ab Shamat Aye Gi. Jali Tasweer Share Karne Walon Ki Ab Shamat Aye Gi. Reviewed by Raaztv on December 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.