Former interior minister Ahsan Iqbal was decided to take a major position!



اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کر اہم عہدہ دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس 

کے مطابق مسلم لیگ ن کی آرگنائزیشن کمیٹی کے کنوینر چوہدری احسن اقبال کو پارٹی میں مرکزی سیکرٹری 

جنرل بنانے پر اتفاق رائے ہو گیا،اس سلسلے میں پارٹی میں مشاورت بھی ہو چکی ہے۔احسن اقبال کی تقرری کا 

اعلان جلد متوقع ہے۔پارٹی صدر شہباز شریف ،نواز شریف کی ہدایات پر جلد ان کی تقرری کا اعلان کریں 

گے۔احسن اقبال نے پارٹی کی تنظم نو کی رپورٹ بھی نواز شریف کو پیش کر دی ہے۔جس پر سابق وزیر اعظم 

نواز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا ہے،صوبوں میں تنظیم نو کے بعد ڈویژن اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا کام 

جاری ہے جس کے بعد رکنیت سازی مہم شروع کی جائے گی۔واضح رہے اس سے پہلے ن لیگ میں فارورڈ 

بلاک بننے کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی 

اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اندر کھاتے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے فارورڈ بلاک پر کام 

شروع کر دیا ہے۔ اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ارکین قومی 

اسمبلی آپس میں رابطے کر رہے ہیں۔جب کہ زرائع کے مطابق اس فارورڈ بلاک کا اعلان اس وقت ہو گا جب 


اس کےاراکین کی تعداد لیگی اراکین کے نصف سے زائد ہو گی۔اور اس طرح مسلم لیگ ن کا یہی فارورڈ 

بلاک ہی اصل مسلم لیگ کی تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی میں پہلے مرحلے پر اپنا قائد حزب 

اختلاف چنے گا اور پھر مرحلہ وار پنجاب اسمبلی میں بھی حقیقی فارورڈ بلاک سامنے لائے جانے کی کوشش کی 

جائے گی۔ اس طرح پاکستان مسلم سے نواز شریف اور ان کے خاندان کے عنصر کا خاتمہ ہو جائے گا۔
Former interior minister Ahsan Iqbal was decided to take a major position! Former interior minister Ahsan Iqbal was decided to take a major position! Reviewed by Raaztv on December 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.