Sarfraz Ahmed, captain of the national team, gave important news about Kapitani.



کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ٹیم نے جنوبی افریقہ کے 

خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو انہیں قیادت سے ہٹا دیا جائے گا۔ 

گزشتہ روزایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹیم بری پرفارمنس دیتی 

ہے تو ذمہ داری کپتان پر ڈال دی جاتی ہے ،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع تھا تاہم 

اپنی غلطیوں کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کرسکے، ہمیں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا اور ناکامیوں سے سیکھنا ہوگا، 

قومی ٹیسٹ ٹیم کو آئندہ پرفارمنس دکھانا ہو گی کیوں کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ان کے پاس یہ آپشن نہیں 

ہو گا کہ وہ کپتانی سے دستبردار ہو جائیں بلکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔چیف 

سلیکٹر کے اظہار برہمی پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے جن خامیوں کی نشاندہی کی ہے کوشش 

ہوگی کہ انہیں دورہ جنوبی افریقہ میں نہ دہرائیں ، دورہ جنوبی افریقا میں منصوبہ بندی سے کھلیں گے اور بہترین 

نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو اب غیر تجربہ 

کار نہیں کہہ سکتے ، زیادہ تر نے 10،10 ٹیسٹ میچ کھیل لئے ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ 

سیریز میں ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے سوال 

پر کہا کہ ابھی تو ایسا کچھ نہیں سوچا لیکن اگر ٹیم کے حالات یہی رہے تو اس بارے میں سوچنا پڑے گا ،اب 

جنوبی افریقہ کا دورہ اہم جہاں ہمیں  مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی ، اگر وہاں نتائج اچھے نہ نکلے تو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی 

2017کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہوں ۔یاد رہے کہ مئی 2017ءمیں مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ستمبر 

ءمیں سرفراز احمد نے بطور کپتان پہلی مرتبہ ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کا سامنا کیا تاہم 2 ٹیسٹ میچز 


کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا ۔سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم 

کو10میں سے 4ٹیسٹ میچز میں کامیابی ملی اور5میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔رواں سال لارڈز ٹیسٹ 

میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو9وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
Sarfraz Ahmed, captain of the national team, gave important news about Kapitani. Sarfraz Ahmed, captain of the national team, gave important news about Kapitani. Reviewed by Raaztv on December 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.