اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے بڑے ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق
داؤد کا کہنا ہے کہ چار سال کیلئے نیشنل ٹیرف پالیسی لائیں گے، پالیسی کے تحت کاروباری طبقے کو خصوصی
مراعات دیں گے،ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے کاروباری طبقے کو
خوشخبری سنادی ہے۔ حکومت نے اس ٹیکس کے خاتمے سے کلارواباری شخصیات کے دل جیت لیے ہیں،، نجی ٹی
وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کاروباری طبقے پر عائد کیا گیا بڑا ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس
حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں خصوصی مراعات دی جائیں گی جبکہ
ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کر دیں گے۔ چار سال کیلئے نیشنل ٹیرف پالیسی لانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔ اسلام
آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے عہدیداران نے اپنے تحفظات
بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت اعتماد اور مراعات دے تو وہ دنیا کے کسی بھی ملک کا مقابلہ کر سکتے ہیں،، جس
پروزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے تحفظات دور کرنے کے لئے
حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات لا رہے ہیں جس میں چیک اینڈ بیلنس کا پورا
نظام ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آسان کاروباری مواقع کے حوالے سے پاکستان 136ویں نمبر پر ہے جسے
اگلے سال تک 100 بہتر ممالک میں فہرست میں لائیں گے ۔ عبدالرزاق داؤد نے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے
کے عندیے کےعلاوہ آئندہ ماہ میں 4 سال کیلئے نیشنل ٹیرف پالیسی لانے کا بھی اعلان کیا
Hakumat nay awam ka dil jeet liya para tax khatam.
Reviewed by Raaztv
on
December 16, 2018
Rating:
No comments: