The Indians offered a heartbeat to the Government of Pakistan,



امرتسر (ویب ڈ یسک ) بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے پاکستان کو 11ہزار ایکڑ اراضی دینے کی پشکش 

پر مبنی قراردار کی منظوری دیدی، یہ پیشکش سکھوں کے روحانی پشواء بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ کرتار 

پور کے لیے راہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کے لگ بھگ دو ہفتوں بعد کی گئی ہے۔ بھارت کی پنجاب 

اسمبلی میں منظور ہونے والی اس قراردار کو اب بھارتی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ، پنجاب 

اسمبلی کی اس قرار داد کا متن یہ ہے کہ کرتار پور ہمارے (سکھوں کے ) لیے ایک مقدس مقام ہے اسے 

کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا ہمارا مشن ہے ، یہ علاقہ چونکہ پاکستان میں شامل ہے اس لیے حکومت اور متعلقہ 

اداروں کو کوشش کر نی چاہیے کہ پاکستانی حکومت کو پیشکش کریں کہ کرتار پور کا علاقہ ہمیں دے دیں اور 


اس کے بدلے ہم سے 11 ہزار ایکڑ رقبہ لے لو ۔ منے رکھے گی ،گزشتہ روز بھارت کے صوبہ پنجاب کی 

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ڈیرہ بابا نانک کے ایم ایل اے، صوبائی وزیر سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے اپنے 

حلقہ انتخاب سے یہ اراضی دینے کی پیشکش کی ، اسمبلی میں یہ قر ا ر داد بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ 

کیپٹن(ر)امریندر سنگھ نے پیش کی جس میں بھارتی پنجاب اور بھارتی حکومت کی جانب سے کرتار پور بارڈر کو 

کھولنے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا گیا، امریند سنگھ نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے اقدام کی تعریف 

کرتے ہوئے پاکستان کو متنبہ بھی کیا کہ بھارتی پنجاب میں مداخلت کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں 

راہداری کے راستے کرتارپورگوردوارہ جانیوالا پہلا شخص ہو نگا۔
The Indians offered a heartbeat to the Government of Pakistan, The Indians offered a heartbeat to the Government of Pakistan, Reviewed by Raaztv on December 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.