passenger was heard the biggest punishment for life.



نیو یارک( ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے پرواز کے دوران مسافر خاتون پر جنسی حملے کے الزام میں گرفتار 

بھارتی شخص کو 9 سال قید کی سزا سنا دی،، عدالت نے پربھو راما مورتی نامی 34 سالہ بھارتی شخص کو طیارے 

میں سوتی ہوئی خاتون مسافر پر جنسی حملہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 9 سال قید کی سزا دی۔ بین الاقوامی 

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے پربھو راما مورتی نامی 34 سالہ بھارتی شخص کو طیارے میں 

سوتی ہوئی خاتون مسافر پر جنسی حملہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 9 سال قید کی سزا سنادی۔ سزا مکمل کرنے 

کے بعد بھارتی شخص کو ملک بدر کردیا جائے گا،، خاتون نے طیارے کے عملے کو بتایا کہ میری گہری نیند اور 

نشے میں ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مذکورہ شخص نے مجھ پر جنسی حملہ کیا جس پر ایئرپورٹ عملے نے بھارتی 

شخص کو حراست میں لے لیا،، بھارتی شخص نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ 

کر یا منصوبہ بندی کے ساتھ نہیں کیا بلکہ یہ غلطی مجھ سے نیند میں سرزد ہوئی ہے جس پر خاتون سے بھی 

معافی چاہتا ہوں،، مسافر خاتون کے برابر میں پربھو اور پربھو کے برابر والی نشست پر اس کی اہلیہ بیٹھی تھی 

جس نے عدالت کو بتایا کہ لینڈنگ سے پہلے جب ہماری آنکھ کھلی تو مسافر خاتون میرے شوہر کے گھٹنوں پر سو 

رہی تھی ہم نے نشست کی تبدیلی کی درخواست بھی کی،، اس چیز کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر شرمندگی 

کا بھی شدید سامنا ہے
passenger was heard the biggest punishment for life. passenger was heard the biggest punishment for life. Reviewed by Raaztv on December 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.