how much is isha ambani lehenga



ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی کھرب پتی شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو 

گئیں ہیں اور بھارتی میڈیا میں چلنے والی رپورٹ کے مطابق ان کی شادی پر تقریبا مجموعی طور پر 10 کروڑ ڈالر 

خرچ کیے گئے جو کہ تقریبا پاکستانی 14 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔ شادی کا خرچ تو ایک طرف تاہم ایشا 

امبانی کے اس لہنگے کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ سن کر آپ یقیناً بے ہوش ہو جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 

اطلاعات ہیں کہ ایشا امبانی کا لہنگا 90 کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہوا، تاہم آزادانہ طریقے سے اس کی تصدیق 

نہیں ہوسکی۔ ان کے لہنگے میں سونے اور ہیروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ یعنی ایشا امبانی کا لباس ہی اتنا مہنگا تھا 

کہ اتنی رقم میں بھارت میں درجنوں عالی شان شادیاں ہوجاتیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایشا امبانی 

کی والدہ نے اپنی بہو کو شادی کے موقع پر جو لباس تحفے میں دیا اس کی قیمت تقریبا 24 کروڑ روپے تک ہے 


۔اس شادی کو گزشتہ برس کی مہنگی ترین شادی کہا جا رہا ہے، وہیں اب شادی میں دلہن کی جانب سے پہنے 

گئے لہنگے کی قیمت نے سب کو حیران کردیا۔ان کی شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے 600 مہمانوں نے 

شرکت کی، جنہیں لانے کے لیے 100 جیٹ طیاروں کو کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔شادی کی تقریبات میں 

دنیا کی مہنگی ترین پاپ امریکی گلوکارہ بیونسے نے رقص کیا تھا، جنہیں 30 سے 40 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔
how much is isha ambani lehenga how much is isha ambani lehenga Reviewed by Raaztv on December 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.