Nawaz Shareef Ko Qaidi Number De Diya Gya | Raaztv



لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل انتظامیہ نے نواز 

شریف سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز 

شریف کو گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گہا جہاں انہیں قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیا ۔ جیل انتظامیہ 

نے نواز شریف سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔جمعرات کے روز سابق وزیر اعظم نواز 

شریف سے اُن کے اہلخانہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی ملاقات کروائی جائے گی ۔ سابق وزیراعظم نواز 

شریف سے ملاقات کا وقت جمعرات کے روز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کا رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے 

مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو نواز شریف سے پوچھ کر ہی ملاقات کی اجازت دی 

جائے گی اور ملاقات جیل کے بی شیڈ میں کروائی جائے گی۔جیل حکام کے مطابق نواز شریف کو ان کی خواہش 

کے مطابق دینی کتابیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے سابق وزیر 

اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 

سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ نواز شریف پر 1.5 ملین پاؤنڈز اور 25 ملین ڈالرز کا الگ الگ جُرمانہ 

بھی عائد کیا گیا جبکہ نواز شریف کو دس سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔

عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا۔ جس کے بعد نیب نے نواز شریف کو کمرہ عدالت 

سے گرفتار کر لیا تھا۔ گذشتہ روز نیب کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لے 


کر لاہور پہنچی جہاں انہیں حج ٹرمینل سے کوٹ لکھپت جیل سے منتقل کیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل پہنچنے پر نواز 

شریف کی تصویر اُتاری گئی۔ حاضری رجسٹرپر نواز شریف کے دستخط کروائے گئے اور میڈیکل بھی کیا گیا۔ 

حاضری رجسٹر پرجیل حکام نے لکھا کہ نوازشریف قیدی با مشقت نہیں ہیں۔ نوازشریف علم حاصل کریں گے 

یا پڑھائیں گے۔
Nawaz Shareef Ko Qaidi Number De Diya Gya | Raaztv Nawaz Shareef Ko Qaidi Number De Diya Gya | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 26, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.