The new prime minister will vote in the elections, the Law Minister said.



لندن(نیوز ڈیسک ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر ساتھی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے 

تحریکِ عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے۔جس پر آج شام پارلیمنٹ میں وونٹنگ ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق 

حکمران جماعت ٹوری پارٹی کے 48ممبران پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جس پر ووٹنگ آج 

شام کوہوگی ۔وزیراعظم تھریسامے نے ٹین سٹریٹ میںاپنے بیان میں کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر 

مقابلہ کریں گی۔حکمران جماعت کے ارکان کی تعداد 316 ہے ۔ وزیراعظم تھریسامے کو158ارکان کی حمایت 

کی ضرورت ہے ۔یاد رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی تعداد 350ہے ۔ اس تناظر سےتھریسامے کو 326ارکان 

کی حمایت چاہیے جو اکیاون فیصد ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامے کا جانا ٹھہر گیا ۔بین 

الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے اراکین وزیراعظم تھریسامے 

کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے درکار 15 فیصد اراکین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے 

ہیں۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنما گراہم براڈی نے میڈیا کو بتایا کہ بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم کے حامی اراکین نے 

بھی ہماری حمایت کی ہے، ہمیں مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور آج پارلیمنٹ اجلاس میں کسی 

بھی وقت قرارداد پیش کردی جائے گی۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنما گراہم براڈی نے مزید کہا کہ تحریک عدم 

اعتماد پر آج اجلاس کے دوران کسی بھی وقت ووٹنگ ہوسکتی ہے اور قرارداد پر ووٹنگ کے نتائج کو بھی عام 

کردیا جائے گا۔ اپوزیشن اپنی قرارداد کی منظوری کے لیے پُرامید ہے۔قبل ازیں برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 

وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے انخلاء پر دوبارہ ریفرنڈم کرانے، ڈیل پر رائے شماری موخر کرنے یا 

یورپی یونین سے ازسرنو معاہدے کا اختیار بھی دے دیا گیا تھا تاہم یورپی یونین کے رہنماؤں نے نئے 

معاہدے سے انکار کیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے اختیارات ملنے کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 

یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کو موخر کردیا 



تھا۔یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے کو شدید دباؤ کا سامنا رہا ہے، خود وزیراعظم کی 

کابینہ کے دو اراکین اختلاف رائے کے باعث مستعفی ہوگئے تھے اور پارٹی رہنماؤں کی مخالفت کا بھی سامنا 

ہے۔واضح رہے کہ 2016 میں برطانوی عوام نے یورپی یونین نے انخلاء پر ہونے والے ریفرنڈم میں یورپی 

یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا اور اس عمل کو 2019 کے ابتدا تک مکمل کرنا تھا۔
The new prime minister will vote in the elections, the Law Minister said. The new prime minister will vote in the elections, the Law Minister said. Reviewed by Raaztv on December 12, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.