The order of imposing education of Quran in official educational institutions.



لاہور (نیوزڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد کئی ایسے اقدامات کیے 

جنہیں عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ ان تمام اقدامات میں مفاد عامہ کے کئی منصوبے بھی شامل تھے۔ 

تاہم اب وفاقی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام 

سرکاری اسکولوں میں لازمی طور پر قرآن پاک کی تعلیم دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ ذرائع کے 

مطابق اس حوالے سے وزارت مذہبی امور و حج و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، 

سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایک مراسلہ بھی ارسال کر دیاگیا 

ہے۔ ارسال کیے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری، مڈل اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں زیر 

تعلیم طلبا و طالبات کو سرکاری اداروں میں لازمی طور پر قرآن پاک کی تعلیم دی جائے ۔ مراسلے میں ہدایت 

کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں قرآن پام پڑھانے کے لئے قرأت کی خصوصی کلاسز کا انتظام کیا جائے 

تاکہ سرکاری سطح پر بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دی جا سکے ۔ چیف سیکرٹری آفس کے ذرائع کے مطابق 

پنجاب اسکولز ایجوکیشن میں قرأت کی آسامیوں کی مجموعی تعداد 160 ہے ۔ جن میں سے 120 آسامیاں خالی 


ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ تمام قاری حضرات مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ اس 

وقت سروس میں رہنے والے قاری حضرات اپنی تعیناتی کے لئے پریشان حال ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ 

تعلیمات اسکولز ایجوکیشن میں قاریوں کی بھرتیاں کئے جانے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ وفاقی 

حکومت کے اس فیصلے کا عام عوام اور بچوں کے والدین نے بھی خیر مقدم کیا۔
The order of imposing education of Quran in official educational institutions. The order of imposing education of Quran in official educational institutions. Reviewed by Raaztv on December 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.