Treasury Revenue Finishes, Thousands of Barrel Oil and Mass Acne Resorts are Exported.




اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) موجودہ حکومت میں تیل و گیس کے 13 بڑے ذخائر برآمد ہوئے ہیں جن سے 

یومیہ 

ہزاروں بیرل تیل اور بڑے پیمانے پر گیس حاصل کی جا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق توانائی کی ضروریات 

پوری کرنے پاکستان بہت حد تک تیل اور گیس پر انحصار کرتا ہے۔پاکستان ہر سال اپنے زرمبادلہ کا کثیر حصہ 

تیل و گیس کی خریداری میں خرچ کر دیتا ہے ۔تاہم اس حوالے سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ 

پاکستان کو اب تیل و گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے غیرممالک پر کم انحصار کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان 

کے پاس تیل و گیس کے بڑے ذخائر برآمد ہوگئے ہیں ۔تازہ ترین خبر کے مطابق موجودہ دور حکومت میں 

تیل و گیس کے 13 بڑے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔ان ذخائر سے 5 ہزار 338 بیرل یومیہ تیل اور 150 ایم 

ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوا کرے گی۔سب سے زیادہ 9 دریافتیں سندھ میں ہوئیں۔کے پی میں2 اور 

بلوچستان اور پنجاب میں ایک ایک دریافت ہوئی۔پی پی ایل اے نے 4 دریافتیں کیں۔یوای پی ایل نے 4 اور 

او جی ڈی سی ایل نے ایک دریافت کی ۔یاد رہے کہ کل بھی تیل و گیس کے ذخائر برآمد ہوئے تھے۔سندھ 

کے شہر سانگھڑ کے نواحی علاقے میں گیس و تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ذخائر سے 12ملین 

کیوبک فٹ سے زائد گیس اور 157 بیرل تیل یومیہ ملے گا۔پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے اپنے 

شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر 


او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبہء سند ھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک میں تیل و گیس کی باقاعدہ 

دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔ذخائر سے 12ملین کیوبک فٹ سے زائد گیس اور 157 بیرل تیل یومیہ ملے گا۔

اس علاوہ علاقے سے پانی کے ذخائر بھی ملے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے مستفید ہونے کے بعد 

پاکستان میں تیل و گیس کی طلب و رسد میں موجود فاصلہ کم ہوگا اور پاکستان اپنی ضروریات ان ذخائر سے 

بھی پوری کر سکے گا۔
Treasury Revenue Finishes, Thousands of Barrel Oil and Mass Acne Resorts are Exported. Treasury Revenue Finishes, Thousands of Barrel Oil and Mass Acne Resorts are Exported. Reviewed by Raaztv on December 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.