Zishan Ki Bari Hawahish Kaya Thi?



لاہور (نیو زڈیسک) سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی گولیوں کا نشانہ بننے والے ذیشان سے متعلق کئی اہم 

انکشافات سامنے آئے ہیں۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذیشان کے حوالے سے حقیقت اُس 

وقت کھُل کر سامنے آئی جب فیصل آباد میں دو دہشتگردوں عثمان اور عدیل کو مار ا گیا۔ دونوں ملزمان فیصل آ 

باد میں ایک حساس ادارے کے افسر کو اغوا کرنے اوردہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنے آ ئے تھے ۔ان 

دونوں کو ساہیوال میں ذیشان جاوید نے سلور رنگ کی ہنڈا سٹی کار پہنچائی تھی اور یہ ساہیوال سے گاڑی کو لے 

کر فیصل آباد آئے تھے ۔ان کی ہلاکت کے بعد جب گاڑی اور ان کے موبائل فونز کے حوالے سےتحقیقات 

کی گئیں تو اس وقت علم ہوا کہ یہ گاڑی لاہور سے نکلی تھی۔جب اس کی سیف سٹی کیمروں سے فوٹیج دیکھی 

گئی تو اس گاڑی میں ایک مرتبہ ذیشان جاوید کو اور اس کے بعد کئی مرتبہ اسی گاڑی کے ساتھ ذیشان جاوید کی 

گاڑی دیکھی گئی جس پر اہم اداروں نے ذیشان جاوید کی نگرانی شروع کی تو انہیں علم ہوا کہ دو مزید 

دہشتگردوں نے لاہور میں اس کے پاس قیام کیا ہے اور نشتر کالونی کے گھر میں بھی ان کو قیام کروایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اداروں کے پاس یہ مصدقہ انفارمیشن تھی کہ ذیشان دو دہشتگردوں کو لے کر جنوبی پنجاب 

جائے گا اور ان دہشتگردوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوں گی۔ اس اطلاع پر ذیشان کی گاڑی کا نمبر سیف 

سٹی کو دے کر اس پر الرٹ لگا دیا گیا تھا لیکن ذیشان دہشتگردوں کی بجائے خلیل کی فیملی کو لے کر بورے 

والہ روانہ ہو گیا ۔بورے والہ سے ذیشان نے جنوبی پنجاب جانا تھا جہاں انتہائی مطلوب شخص کے ساتھ اس کی 

ملاقات تھی ۔ذرائع کے مطابق ذیشان کے موبائل فون سے ملنے والی تفصیلات میں بڑی اہم ترین چیزیں سامنے 

آئیں جس میں ایک ایسا پیغام بھی ہے جو ذیشان نے ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو بھیجا تھا اور اس میں اظہار 

کیا ہے کہ اسے فدائی بننے کا شوق ہے ۔ ایسی کئی تصاویر بھی اس کے مو بائل سے ملی ہیں جس میں ذیشان 


انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے ساتھ تھا۔ ذرائع کے مطابق ذیشان کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی 

کہاس کے زیر استعمال گاڑی فیصل آ باد میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد عدیل حفیظ کے نام پر تھی۔عدیل حفیظ 

نے یہ گاڑی خرید کر اسے دی تھی ۔ گاڑی دہشت گرد عدیل حفیظ نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9 مئی 2018ء کو خریدی۔ گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے چھ لاکھ اسی ہزار کی خریدی گئی۔ تاہم 15 جنوری کو سی ٹی 

ڈی کی ایک کاروائی کے دوران فیصل آباد میں مارا گیا تھا۔ ذیشان سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات پر 

مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Zishan Ki Bari Hawahish Kaya Thi? Zishan Ki Bari Hawahish Kaya Thi? Reviewed by Raaztv on January 23, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.