چھائیوں کی وجوہات اورگھریلو ٹوٹکوں سے علاج کرنے کا طریقہ


چھائیاں یا سیاہ دھبے چہرے پر میلانین کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ یہ عموماً تب ہوتا ہے جب جلد کو کوئی نقصان پہنچتا ہے ۔ میلانین وہ مادہ ہے جو جلد کی رنگت کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ جلد کی رنگت کا تبدیل ہونا کسی اوپری چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے یا اندرونی خرابی کے باعث بھی۔ جلد کے جس حصے پر میلانین کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے اس حصے کا رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے ۔ وجوہات جلد پر سیاہ دھبوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں : 1سورج کی شعائیں جلد پر پڑنے سے جلد اضافی میلانین بنانے لگتی ہے جس سے جلد کا رنگ تبدیل ہونے لگتا ہے ۔ جلد ایسا خود کو الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے کرتی ہے ۔ 2جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے باعث بھی چہرے پر چھائیاں پڑ سکتے ہیں ۔ خصوصاً دوران حمل جلد کی پگمنٹیشن میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ 3عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر سیاہ دھبے پڑنے لگتے ہیں جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ پرانی جلد کی جگہ نئی جلد آنے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔ 4جگر کی خرابی سے جلد کی رنگت متاثر ہو سکتی ہے ۔ جگر میں اگر خرابی پیدا ہو جائے تو جلد کے سیلز سے ٹاکسنز خارج نہیں ہو پاتے ۔ 5کیل مہاسے بھی مناسب دیکھ بھال نہ ملنے سے جلد پر نشانات چھوڑ جاتے ہیں ۔ 6جلد کے کینسر میں جلد کی ساخت اور رنگت تبدیل ہوجاتی ہے ۔ سورج کی شعاؤں سے ایک طویل عرصے تک نقصان پہنچنے یا کسی کیمیکل کی وجہ سے سیلز ضرورت سے زیادہ بڑھنے لگتے ہیں جو آخر میں کینسر کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔
علاج 1جلد پر چھائیاں یا سیاہ دھبے رونما ہونے لگیں تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کو دکھا کر اس کی اصل وجہ کا پتا لگایا جاتا ہے۔ اگر اندرونی طور پر سب ٹھیک ہو تو اس سے نجات پانے کا طریقہ معلوم کیا جاتا ہے ۔ 2لیزر تھیراپی سے ان دھبوں کا علاج ممکن ہے ۔ اس تھیراپی سے جلد کا سیاہ حصہ گورا ہو جاتا ہے ۔ 3معالج جلد پر لگانے کے لیے مختلف کریمیں بھی تجویز کرتے ہیں جن میں سے ایک لازما کریم ہے جن کا تین سے چار ہفتوں تک استعمال سیاہ دھبوں کو ہمیشہ کے لیے مٹا دیتا ہے ۔
گھریلو ٹوٹکے طبی علاج کے علاوہ گھریلو ٹوٹکوں سے بھی سیاہ دھبوں سے نجات پائی جا سکتی ہے : 4وٹامن اے اور ای کریمیں: جلد کی رنگت کو یکساں بناتی ہیں اور جلد کی مجموعی صحت بھی بہتر بناتی ہیں ۔ 5کسٹر آئل : جلد کے متاثرہ حصے پر کسٹر آئل دن میں دو بار لگائیں اس سے میلانین کی اضافی نشونما رک جائے گی اور جلد ملائم ہو گی ۔ 6وٹامن سی: ایسی غذائیں جن میں وٹامن سی ہوتا ہے جیسے کہ اسٹرا بیری ، نارنجی وغیرہ اضافی میلانین کو بننے سے روکتے ہیں ۔ 7ایلوویرا: دن میں دو بار استعمال جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے ۔ 8صندل: صندل پاؤڈر میں گلسرین اور عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ سیاہ دھبے دور کرنے کے لیے یہ ماسک مفید ہے ۔ 9شہد: چینی میں شہد ملا لیں اور اس سے چہرے کی اسکربنگ کریں ۔ اس سے جلد پر سے وہ مردہ جلد نکل جائے گی جو دسیاہ رنگت کا سبب بنتی ہیں ۔
چھائیوں کی وجوہات اورگھریلو ٹوٹکوں سے علاج کرنے کا طریقہ چھائیوں کی وجوہات اورگھریلو ٹوٹکوں سے علاج کرنے کا طریقہ Reviewed by Raaztv on June 22, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.