تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کے
صدر
شہباز شریف مدِمقابل ہوں گے، پیپلز پارٹی نے شہباز شریف
کو
وزارتِ عظمیٰ کے لیے ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا، آصف
علی زرداری اجلاس میں ہی شرکت نہیں کریں گے۔وزیرِاعظم
کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ایوان کی تقسیم کے طریقہ کار
کے تحت ہو گی۔ امیدواروں کے
حامی اراکین دو مختص لابیوں میں جائیں گے اور پھر اراکین
کی گنتی ہو گی۔ سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار قائدِ
ایوان منتخب ہو جائے گا۔دوسری جانب شہباز شریف کو ووٹ
نہ دینے کے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو ن لیگ نے آصف علی
زرداری کی مجبوری قرار دیا ہے۔ ایسے میں پیپلز پارٹی رہنما
مولا بخش چانڈیو نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ
کوئی
ہمیں مجبوری نہیں، شہباز شریف کے مشکوک کردار نے اس
فیصلے پر مجبور کیا۔
Aj Kay Din Fesila Ho Ga Kon Aye Ga.
Reviewed by Raaztv
on
August 17, 2018
Rating:
No comments: