Great news for the public, 2 big companies announced $ 1.4 billion in Pakistan.



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپسی اور کوکا کولا دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے دو ہیں، جن کے مشروبات باقی دنیا 

کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ اب ان دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں 1.4ارب ڈالر کی 

سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ iol.co.za کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پیپسی کے 

ایک وفد کی ملاقات کے بعد حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیپسی اگلے پانچ سالوں 

میں پاکستان میں 1.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پیپسی کی طرف سے وفد کی قیادت کمپنی کے چیف 

ایگزیکٹو برائے ایشیائ، مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ مائیک سپانوس کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم 

عمران خان کی طرف سے وفد کو بتایا گیا کہ ”حکومت سرمایہ کاروں کوپاکستان میں آسانیاں فراہم کرنے کے 

لیے پرعزم ہے، جس کی 10کروڑ سے زائد آبادی 30سال سے کم عمر ہے۔“حکومت کی طرف سے جاری 

ایک الگ بیان میں بتایا گیا کہ کوکا کولا پہلے سے پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کا کاروبار کر رہی ہے۔ اس نے بھی 

20کروڑ ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوکا کولا کی طرف سے بھی یہ نئی سرمایہ کاری اگلے 

دو سے تین سالوں میں کی جائے گی۔
Great news for the public, 2 big companies announced $ 1.4 billion in Pakistan. Great news for the public, 2 big companies announced $ 1.4 billion in Pakistan. Reviewed by Raaztv on November 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.