Molana Sami Ul Haq Ki Shahadat .



وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی 

شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ 

پنجاب نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی 

ہے اور کہا

ہے کہ ذمہ داران جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنانے 

کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے گھر میں گھس کر انہیں 

چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
Molana Sami Ul Haq Ki Shahadat . Molana Sami Ul Haq Ki Shahadat . Reviewed by Raaztv on November 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.